کینسر کیئر ہسپتال کا قیام تبلیغی تبلیغی جماعت کا عوام کےلئے صدقہ جاریہ ہے حاجی محمد لقمان

Published on August 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

رائیونڈ( یواین پی) رائیونڈ تبلیغی مرکز پنڈا ل کے مقام پر ایشیا کے بڑے کینسر کیئر ہسپتال کا قیام تبلیغی تبلیغی جماعت کا عوام کے لیئے صدقہ جاریہ ہے ، کینسر کیئر ہسپتال کینسر کے مریضوں کے لیئے انمول تحفہ ثابت ہوگا ، ان خیالات کا اظہارحاجی محمد لقمان نے کیاانہوں نے مزیر کہا کہ کیئر کینسر ہسپتال میں دنیا بھر سے قابل اور ماہر ڈکٹرز، چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر شہر یار کی نگرانی میں کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے،ہسپتال میںجدید لیب کا قیام ہر قسم کا ٹسٹ کرنے کی بھی سہولت موجودہے، کورونا وباءپر قابو پالیں گے لیکن کینسرکیئر ایک لمبا سفر ہے جس کو عبور کرنے کے لئے مخیر حضرات کے تعاون کے بغیر نا ممکن ہے ، وسیع رقبہ پر تعمیرہسپتال جدید مشینری سے آراستہ ہے تعمیر کا خرچہ مخیر حضرات نے اور عوام ا لناس کے عطیات سے کیاگیا ہے مریضوں کے لواحقین کے لئے قیام گاہ بھی ہے یہاں پر غریب لوگوں کا علاج قیام وطعام بالکل مفت ہے صرف صاحب حیثیت لوگوں کو علاج کا خرچہ بردا شت کرنا پڑے گا، یہاں پر افغانستان، خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان سے بھی مریض آرہے ہیں جن کا علاج مفت کیا جا رہا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme