جمہوریت کا مطلب صرف میٹروبس منصوبے بنانا نہیں ،سابق صدر پرویزمشرف

Published on June 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 571)      No Comments

اچھی جمہوریت وہ ہوتی ہے جس میں عام آدمی خوشحال ہو 44
اسے بنیادی ضروریات کی تمام سہولتیں میسرہوں
پاک چائنا اقتصادی کوریڈور خطے کی ترقی کے لیے بہت بڑااور اہم منصوبہ ہے ،صرف ایم کیو ایم کوہر معاملے میں ٹارگٹ کرنا درست نہیں ہے ، دیگرسیاسی ومذہبی جماعتیں بھی بھتہ خوری اوردیگر جرائم میں ملوث ہیں
کراچی(یو این پی)سابق صدر پرویزمشرف نے ملک میں کسی مارشل لاکو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف عمل ہے۔ اس کواس طرح کے معاملات میں الجھانا درست نہیں ہوگا۔جمہوریت کا مطلب صرف میٹروبس منصوبے بنانا نہیں ہے، اچھی جمہوریت وہ ہوتی ہے جس میں عام آدمی خوشحال ہو، اسے بنیادی ضروریات کی تمام سہولتیں میسرہوں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈپر ہے کہ 1947سے لے کر 2009تک پاکستان میں جتنی بھی ترقی ہوئی وہ تمام فوجی ادوارتھے اوراس کی سب سے بڑی مثال ایوب خان کا دورہے جب ملک میں بڑے پیمانے پرصنعتوں کوفروغ حاصل ہوا۔ پرویزمشرف نے کہا کہ ان کے دورمیں ڈیم بنے۔سڑکوں کا پورے ملک میں جال بچھایا گیا، آئی ٹی کے شعبے میں بے مثال ترقی ہوئی، تعمیرات کے شعبے کو عروج ملا۔ انھوں نے کراچی میں بدامنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب انھوں نے اقتدار سنبھالا تویہ مسائل اس وقت بھی موجود تھے۔ بھتہ خوری کے سارے الزامات ایم کیوایم پر لگادیے جاتے تھے تاہم ہم نے کراچی میں ایک سسٹم کے تحت تمام مسائل کاحل نکال کراسے روشنیوں کاشہر بنایا۔ سب نے دیکھا کہ ہمارے دورمیں کراچی نے کس قدرترقی کی۔پرویزمشرف نے کہاکہ صرف ایم کیو ایم کوہر معاملے میں ٹارگٹ کرنا درست نہیں ہے۔ دیگرسیاسی ومذہبی جماعتیں بھی بھتہ خوری اوردیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم سندھ کے شہری علاقوں کی ایک بڑی سیاسی قوت ہے اوراس حقیقت کوسب کو تسلیم کرنا چاہیے۔ ۔ ۔ انھوں نے کہاکہ ملک میں ایک بڑی سیاسی قوت کی ضرورت ہے اور اسی لیے مختلف لیگی دھڑوں کوایک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم یہ حکومت کے خلاف کسی سازش کاحصہ نہیں ہے۔ اگر مسلم لیگی دھڑے یکجا ہوگئے تواس ملک کے لیے فائدہ مند ہوگا۔سابق صدرنے پاک چائنا اقتصادی کوریڈورکا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یہ اس خطے کی ترقی کے لیے بہت بڑااور اہم منصوبہ ہے۔ میرے دورمیں اس پرکافی کام ہورہا تھا۔ میں نے اس سلسلے میں چینی، تاجک اورازبکستان کے صدورسے ملاقاتیں کی تھیں۔ ہمارا آئیڈیا یہ تھا کہ سڑک کے ساتھ ساتھ ریل کا ٹریک ہو، فائبرآپٹک سسٹم ہو، تیل اورگیس کی لائن ہو۔اس طرح یہ منصوبہ دنیاکا آٹھواں عجوبہ بن جاتا۔ تاہم اب بھی اس کے مکمل ہونے سے اس خطے میں ترقی کی راہیں کھل جائیں گی۔ پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ مودی کاتعلق انتہا پسند ہندوتنظیم آرایس ایس سے ہے اوریقیناًپاکستان میں بھارتی مداخلت ہورہی ہے۔ خاص طورپر بلوچستان میں۔ انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت بھی پاکستان دشمنی میں پیش پیش ہے۔ وہاں بھارت کے ساتھ مل کرپاکستان کے خلاف زہراگلا جارہا ہے۔انھوں نے ملک میں کسی مارشل لاکو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف عمل ہے۔ اس کواس طرح کے معاملات میں الجھانا درست نہیں ہوگا۔ البتہ ملک کی جوحالت ہے اس کی بہتری کے لیے اچھے افرادپر مشتمل ایک عبوری سیٹ اپ لایاجائے جومعاملات کوٹھیک کرے اور پھرنئے الیکشن کی جانب جایا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes