بیوی کا حمل ضائع کروانے والے شوہر سمیت 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

Published on August 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments


ملزمان کی تلاش، مریضہ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لانے پر راز فاش،جعلی پیر کا اعتراف جرم
فیصل آباد (یو این پی)ذرائع کے مطابق 210 گ ب کے رہائشی فیض رسول نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اسکی ہمشیرہ کائنات کی شادی 3 سال قبل تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 625 کے پیر پہلوان سے ہوئی الزام علیہ پیر پہلوان پہلے بھی 3 شادیاں کر چکا ہے اور اسکی دوسری بیوی اور بچے بھی ہیں سائل کی ہمیشرہ 3 ماہ کی حاملہ تھی بچے کی پیدائش رکوانے کیلئے سوچی سمجھی سازش کے تحت اس کا شوہر اپنی ہمشیرہ شہزادی کے ہمراہ بیوی کو دم کروانے اور دوائی لینے کے بہانے اپنے جانے والے پیر بوٹے شاہ کے گھر لے گیا جہاں قیام کے دوران رات کا کھانا کھایا الزام علیہان نے باہم صلاح مشورہ یو کر کائنات کو چائے میں حمل ضائع کرنے والی گولیاں پلا دیں کائنات کے پیٹ میں درد شروع ہوا جو شدت اختیار کر گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں راز فاش ہو گیا کہ کائنات کا حمل ضائع ہو گیا ہے بعدازاں پیر بوٹے شاہ نے حمل ضائع کرنے کی دوائی پلانا تسلیم کیا جس پر پولیس نے شوہر اور پیر سمیت 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题