تین سال میں مہنگائی بے روزگاری نے جینا مشکل کردیاہے؛ سراج الحق

Published on August 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

لاہور(یواین پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا سونامی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی غلامی لایا ہے۔تین سال میں مہنگائی بے روزگاری نے جینا مشکل کردیاہے۔ملک میں ہر آٹھواں شخص ڈپریشن کا شکارہے۔ ہمارے ملک میں قانون ہے لیکن انصاف نہیں ہے۔ملک میں جبر،کرپشن او ر ظلم کا نظام مسلط ہے۔ہماری لڑائی اس نظام کے ساتھ جو ان پارٹیوں نے آپ پر مسلط کیا ہے۔ہماری کمی یہ ہے کہ ہم کرپٹ نہیں ہیں۔آپ نے سب کو آزما لیا اب جماعت اسلامی کو ووٹ دیں جو اپنے پاک دامن کے ساتھ آپ کے سامنے ہے۔جن کو آپ پانچ سال تک گالیاں دیتے ہیں پھر ووٹ بھی انہیں کو دے دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی لاہور کے نائب امیر ملک شاہد اسلم کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیہ میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکراللہ مجاہد اور ملک شاہد اسلم نے بھی خطاب کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ 74 سالوں سے ملک میں ظلم،جبر اور استحصال کا نظام چل رہا ہے۔ وی آئی پی کلچر مدینہ کی ریاست کا حصہ نہیں تھا۔ بدقسمتی سے پاکستان کی جیلوں، ہسپتالوں، جہازوں، ریل گاڑیوں سمیت ہر جگہ وی آئی پی کلچر کا بول بالا ہیاور ہمارے نام نہاد حکمران ملک کو مدینہ کی ریاست بنانے کے دعویدار بنے عوام کیساتھ کھلوڑ کررہے ہیں۔ ہمارے حکمران نام تو مدینہ کی ریاست کا لیتے ہیں مگر کام اسلام دشمن قوتوں کی خوشنودی کیلئے کرتے ہیں اور ملک میں قوانین اسلام سے متصادم پاس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 51 لاکھ سے زائدنابینا، ہاتھوں اور ٹانگوں سے معذور افراد ہیں لیکن کیا نام نہاد مدینہ کی ریاست ان کیلئے کچھ کررہی ہے بدقسمتی سے وہی لوگ سڑکوں اورچوکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔ ملک میں 45 لاکھ سے زائد یتیم بچے ہیں کون ان کا ساتھ دے گا ان کی کفالت کیلئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ پانچ دریاؤں کی درتی کے رہنے والے 80 فیصد لوگ عالمی سروے کے مطابق پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ ملک میں ہر آٹھواں اور دسوں شخص حالات کی تنگی کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہے۔ مسلسل بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ 80 ہزار سے زائد لوگ سالانہ کینسر کی بیماری مررہے ہیں۔ 3 کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں نااہل حکمرانوں نے پاکستان کو عجیب ملک بنادیا ہے۔ امیر کا بچہ اچھے سکول جاتا اور غریب کا بچہ پڑھائی سے مرحوم ہے۔ ملک میں عدلتیں تو موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے انصاف نہیں ہے، ہسپتال تو موجود ہیں لیکن غریب کیلئے مفت علاج نہیں ہے۔ ملک میں اندھیری نگر ی اور چوپٹ راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کے نظام سے ہی ملک میں انصاف کی فراہمی، معذوروں اور یتیموں کی کفالت اور ظالمانہ سودی نظام کا خاتمہ ممکن ہے۔ قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ صرف دیندار، کرپشن سے پاک اور اللہ اور رسول سے محبت رکھنے والی قیادت ہی کرسکتی ہے۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کسی پارٹی یا فرد کے خلاف نہیں بلکہ کرپٹ نظام، لاقونیت، کرپٹ اوراستحصالی نظام کے خلاف ہے جس کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ افغان طالبان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے لاکھوں شہداء اور کروڑوں عوام کی قربانی کے بعد روسی اور امریکہ جیسی طاقت کوجذبہ ایمانی اور جہاد سے شکست دی ہے۔ آج نیٹو فوج اور اس کا آخری سپاہی بھی کابل کو چھوڑ کر بھاگ رہا ہے جبکہ امریکہ 3 لاکھ فوج کو افغانستان میں تعنیات کرنے کے باجود افغانستان میں اپنا دفاع نہیں کرسکا جس کا اعتراف امریکہ صدر جوبائیڈن کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نظام کی پشت پر عوام کااعتماد نہ ہو دنیا کی کوئی طاقت اس پراسلحہ کے روز پرحکمرانی نہیں کرسکتی۔ افغانستان میں طالبان کامیاب ہورہے ہیں۔ ہم افغان طالبان کو22 کروڑ پاکستانیوں کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس امید ہے ساتھ کہ اب وہ ماضی سے سبق لے کر افغانستان کو ایک پر امن افغانستان بنائیں گے۔ ایک عدل اور نصاف کا گہوار افغانستان بنائیں گے اور انشاء اللہ جس طرح گذشتہ دس دنوں سے افغان طالبان کو دیکھ رہے ہیں جنہوں نے کا طالبان کا مقابلہ کیا ان کے لوگوں کو مارا طالبان نے ان کو معاف کیااور پوری عزت کیساتھ جو حکومتی گونر یا وزیر جہاں جانا چاہتا تھا ان کو وہاں بھیج دیا اور جو افغان طالبان کے ساتھ رہنا چاہتا تھا کام کرنا چاہتا تھا ان کو عزت کے ساتھ وہاں رکھا۔ مجھے یقین ہے کہ یہی جذبہ ان کو اور افغان قوم کو ایک بنادے گا۔ دنیا طالبان کے قبضہ کو خون ریزی کیساتھ جوڑ رہی تھی۔اللہ تعالیٰ کا شکر افغانستان میں خون ریزی نہیں ہوئی بلکہ وہاں کی عوام نے اپنے دروزے طالبان کیلئے کھول دیے ہیں اور ان کا پھولوں سے استقبال کیا۔ مجھے یقین ہے کہ افغانستان میں ایک اسلامی حکومت قائم ہوگی اور اس کے اثرات اور خوشبوں چاروں طرف پھیلے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes