فیصل آباد ماسٹر پلان ہرلحاظ سے جامع، ٹھوس اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے لطیف نذر

Published on August 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

ایف ڈی اے کے زیر اہتمام تیار کئے جانیوالے 20سالہ فیصل آباد ماسٹر پلان مشاورتی سیشن
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام تیار کئے جانیوالے 20سالہ فیصل آباد ماسٹر پلان(2021-2041) کے بارے میں عوامی تجاویز کی سماعت کیلئے مشاورتی سیشن ایف ڈی اے کمپلیکس کی کمیٹی روم میں منعقدہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم کی طرف سے تشکیل کردہ سماعت کمیٹی نے مشاورتی سیشن کے دوران عوامی تجاویز وصول کیں۔چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذراور قائمقام ایڈیشنل ڈائریکٹر /ڈائریکٹر فنانس اعظم ملک بھی اس موقع پر موجودتھے جبکہ سماعت کمیٹی میں چیف انجینئر ایف ڈی اے شاہدمحمود، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ مہر ایوب، اسماءمحسن، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج شامل تھے۔ مشاورتی سیشن میں ڈویلپرز /بلڈرز، وکلائ، صحافی، سیاسی و کاروباری شخصیات ودیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے 70سے زائد شہریوں نے شرکت کی۔ سیشن کے آغاز میں عثمانی اینڈ کمپنی کے ماہرین نے فیصل آباد ماسٹر پلان کی تمام تفصیلات سے متعلق آگاہ کیا۔بعد ازاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے ماسٹر پلان کے بارے میں بعض تجاویز پیش کیں جنکا تشکیل کردہ کمیٹی کی طرف سے جائزہ لیاجارہاہے تاکہ قابل عمل تجاویز کو ماسٹر پلان کا حصہ بناکراسے مزید بہتر اور جامع بنایا جا سکے۔ چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر نے مشاورتی سیشن کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیصل آباد ماسٹر پلان کو ہرلحاظ سے جامع، ٹھوس اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ خامیوں سے پاک بنانے کیلئے تکنیکی بنیادوں پر تمام تر انتظامی و فنی اقدامات کئے جارہے ہیں اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کوبھی مقدم رکھاگیاہے اور یہ مشاورتی سیشن بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے تاکہ عوامی سطح پر تجاویز حاصل کرکے ماسٹر پلان کو زمینی حقائق کے مطابق بنایاجاسکے جس میں مستقبل کی منصوبہ بندی میں تمام تر ترقیاتی پہلوؤں کا احاطہ ہو۔ دریں اثناءڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم نے کہاکہ مشاورتی سیشن میں پیش کی جانیوالی تجاویز کا بغور جائزہ لیاجارہاہے تاکہ ماسٹر پلان کو تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے قابل قبول بنایاجاسکے۔ انہو ں نے کہا ماسٹرپلان کی ترتیب میں شفافیت اور جامعیت کو اولین ترجیح دی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرسے مشاورت کے ساتھ ساتھ عام شہریوں سے بھی تجاویز حاصل کرنے کیلئے کھلے انداز میں مشاورتی سیشن منعقد کیاگیاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题