رائٹروڈائریکٹرطلال فرحت کامختصر دورانیے پر مبنی دستاویزی فلم کیلئے بوریوالہ کاثقافتی دورہ

Published on July 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

مختصر فلم کا موضوع کم عمر بچیوں پر ظلم و جبر کے ساتھ کم عمری میں شادی پر ہے طلال فرحت
لاہور(یواین پی) پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے ملکی وغیرملکی اسناد اور اعزازات حاصل کرنے والے اسکرپٹ رائٹر و ائریکٹر طلال فرحت نے یو این پی بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کے روح رواں چیف ایڈیٹر ڈاکٹر بی اے خرم کی دعوت پر وہاڑی ڈسٹرکٹ کی تحصیل بورے والا میں ایک روزہ دورہ کیا،،ان کا یہ دورہ نجی تھا اور وہ اپنی مختصر دورانیے پر مبنی دستاویزی فلم، جو کہ کم عمر بچیوں پر ظلم و جبر کے ساتھ کم عمری میں شادی کے موضوع پر بننے پر ہے، کے سلسلے میں خصوصی طور پر وہاڑی اور بورے والا تشریف لائے تھے، شہر کی چند نامورشخصیات سے ملاقات کیں جن میں چوہان گروپ آف نیوم پیپرز کے روح رواں، ایڈیٹر ”بلند آواز“ خلیل الرحمان چوہان، ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری، محمد ساجد علی ساجد اور ڈاکٹر وقاص خرم شامل تھے، گفتگو میں سیکرٹری جنرل المرادپروڈکشنز اینڈ آرٹ اکیڈمی رائٹرڈاکٹر بی اے خرم کی دعوت کا طلال فرحت نے فرط جذبات سے خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان الفاظ میں کہا کہ”میں تقریبا بارہ سال سے سوچ رہا تھا کہ آپ سے ملاقات ہوجائے مگر اللہ کو جو منظور ہو اور آج ہم آمنے سامنے بیٹھے ایک دوسرے سے اپنے خیالات کا تبادلہ کر رہے ہیں اور آج کی ملاقات کا سہرا ڈاکٹر بی اےخرم کے سر جاتا ہے، انہوں نے جس انداز سے میزبانی کی اس سلسلے میں، میں ان کا انتہائی شکر گزار ہوں کہ اپنے قیمتی وقت میں سے تھوڑاوقت مجھ ناچیز کے لیے نکالا، خر م صاحب نے جس طرح سے ماضی سے اب تک اپنی ثقافتی اور صحافانہ طرز عمل کو کئی برسوں سے بورے والا سمیت ملکی و غیرملکی خبررساں اداروں میں جاری کر رکھا ہے، اس کی مثال شاید ہی پورے بورے والا میں مل سکے، میں بذات خود خرم صاحب کو تقریبا بارہ سال سے جانتا ہوں اور انہوں نے ہماری تمام خبروں اور رپورٹوں کو ہمیشہ اہمیت دی اور اسے مکمل جامع ہونے کے ساتھ مستند اور مثبت رپورٹنگر کر کےہمیں ہمیشہ شکریہ کہنے کا موقع دیا جس کے لیے میں خصوصی طور پر ایک بار پھر بہ نفس نفیس خرم صاحب اور ان کے صاحبزادے ڈاکٹر وقاص خرم کے ساتھ ان کی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے ہر پروجیکٹس میں موجود پیغام کو دنیا بھر کے سامنے اپنے قلم کی طاقت سے منور کیا، خاص کر میری مختصر دورانیے پر چھوٹے قد رکھنے والے لوگوں پر بنائی جانے والی فلم ”اٹھننی“ اورپاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ”ہوٹل“ کی تیاری سے لے کر بھارت سے بین الاقوامی فلمی میلے میں دو ایورڈ حاصل کرنے تک جس طرح رپورٹنگ یو این اپی نے کی، وہ یقینا قابل ستائش ہے، مجھے امید ہے کہ اسی طرح محبتوں کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا اور ایک دوسرے سے محبتیں ہمیشہ سمیٹتے رہیں گے“ اس طرح یہ ملاقات بادلوں سے اٹے آسمان سے برسنے والی برسات کے ساتھ پرتکلف عشائیہ کے ساتھ چائے پر اختتام پذیر ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog