ملک بھر میں 9 محرم الحرا م ، نذرو نیاز تقسیم جبکہ دودھ اور شربت کی سبیلیں

Published on August 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

لاہور( یواین پی)ملک بھر میں نویں محرم الحرام کی مناسبت سے نذرو نیاز تقسیم کرنے کا اہتمام کیا گیا ،لوگوںنے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور بوسیدہ قبروں کی لپائی کی ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں نو اور دس محرم الحرام کی مناسبت سے وسیع پیمانے پر نذرو نیاز تقسیم کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ نویں محرم پر شہریوں کی جانب سے مختلف کھانے پکا کر تقسیم کئے جا رہے ہیں جبکہ دودھ اور شربت کی سبیلیں بھی لگی ہوئی ہیں۔دوسری جانب لوگوںکی بڑی تعداد نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے بعد لپائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔بعض قبرستانوں میں صاحب ثروت شخصیات کی جانب سے مٹی کی ٹرالیاں منگوا کر دی گئیں اور لوگوں نے بغیر قیمت وہاں سے مٹی لے کر اپنے پیاروں کی قبروں پر ڈالی اور لپائی کی جبکہ بعض قبرستانوں میں گورکنوں کی جانب سے مٹی کی ٹرالیاں منگوائی گئیں اور منہ مانگے داموں پر فروخت کی گئی ۔راج اور مزدوروںنے بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں زائد مزدوری وصول کی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes