ریسکیو 1122 ہری پور کی ایمبولینس میں بچی کی پیدائش

Published on August 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

ڈیلیوری کے بعد ماں اور بچی کو مزید مزید علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا
ہری پور(یواین پی)ہزارہ موٹروے، شاہ مقصود انٹرچینج کے قریب سے ڈیلیوری ایمرجنسی کی کال موصول ہونے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم بروقت امداد کیلئے پہنچ گئی.فیملی بالاکوٹ سے اسلام آباد جارہی تھی کہ راستے میں اچانک خاتون کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر خاتون کے شوہر تحسین سکنہ ڈی آئی خان نے ریسکیو 1122 کو کال کی۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیکنیشنز نے حاملہ خاتون کی حالت کو دیکھتے ہوئے لواحقین کی باہمی رضامندی سے ایمبولینس میں ڈیلیوری کردی۔ریسکیو 1122 ایمبولینس جو منی ہسپتال کے نام سے جانی جاتی ہے اور اس میں ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے سامان کی موجودگی بہترین سہولیات کو یقینی بناتی ہیں۔ ریسکیو ایمبولینس میں موجود خواتین اہلکار نے پیشہ وارانہ انداز میں ڈیلیوری کٹ استعمال کرتے ہوئے بچی کی نارمل ڈیلیوری کی۔ ڈیلیوری کے بعد ماں اور بچی کو مزید مزید علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں بچی اور ماں کی صحت بالکل ٹھیک ہونے پر والدین نے ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیکنیشنز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا.ریسکیو 1122 ہری پور کے ترجمان فراز بلال صدیقی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شارق ریاض خٹک نے ریسکیو 1122 ہری پور کی تمام ایمبولینسز میں ڈیلیوری کٹ مہیا کیں ہیں جو کسی بھی وقت ڈیلیوری ایمرجنسی میں استعمال میں لائی جاسکتی ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی جانب سے سامان اور آلات کی فراہمی ماں اور بچے کی جان بچانے کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes