اوکاڑا ،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے گمشدہ بچہ والدین سے ملوا دیا

Published on October 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

اوکاڑا ( یواین پی) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے گمشدہ بچہ والدین سے ملوا دیا۔تفصیلات کے مطابق 39 چک اعوان کا محمد احسن نامی دس سالہ بچہ والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گھر سے بھاگ گیا تھا موٹروے پولیس بیٹ 13 کے آفیسر انسپکٹر لکھمیرعلی اور ہیڈ کانسٹیبل فیصل شبیر کو نیشنل ہائی وے پراوکاڑا پتوکی ٹال پلازا کے قریب بچہ روڈ پر روتا ہوا ملا ۔پوچھنے پر بچے نے بتایا کہ اس کے والدین نے اس کو کام کاج کی وجہ سے ڈانٹا اور مارا ہے جس وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر گھر سے بھاگ آیا ہوں موٹروے پولیس نے بچے کو اپنی تحویل میں لے کر ذاتی کوششوں سے بچے کے والدین کو تلاش کر کے بچہ اس کے والد کے حوالے کر دیا۔بچے کے والد اور اہل علاقہ نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کو سراہا اور افسران کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog