میو نسپل کارپوریشن جھنگ کے چیف آ فیسر آ صف قریشی کا کردار محرم الحرام میں مثالی رہا یواین پی سروے رپورٹ

Published on August 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

جھنگ ( یواین پی ) ہم میو نسپل کارپوریشن جھنگ کے چیف آ فیسر آ صف قریشی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے عملہ صفائی جن کی تعداد روز بروز بڑھتی ہوئی آ بادی کے پیش نظر نہ ہو نے کے برابر ہے اپنی دن رات کی انتھک کاوشوں کے نتیجہ میں محرم الحرام میں صحت و صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے مصروف عمل رہے ۔ ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیا انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ یہاں پر جتنے بھی آ فیسرز تعنیات ہوئے اپنے فرائض ومنصبی دہاڑی لگاﺅ اور مال کماﺅ کی سکیم پر عمل پیرا ہو کر ادا کرتے ہوئے رفو چکر ہو گئے لیکن مذکورہ آ فیسر اپنے فرائض و منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ مذکورہ آ فیسر کی تعنیاتی کے دوران نہ صرف کرپشن بلکہ کرپٹ ترین عملہ میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جس کے چر چے ہر زرو زبان پر عام ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ آ فیسر کو ٹاﺅٹ مافیا جن کا مذکورہ آ فیسر نے میو نسپل کارپوریشن جھنگ میں داخلہ کو ممنوع قرار دے رکھا ہے مذکورہ آ فیسر کے خلاف جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد افواہیں پھیلانے میں مصروف عمل ہیں اس گھناﺅ نے اقدامات کے باوجود مذکورہ آ فیسر اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہے درحقیقت تو یہ ہے کہ مذکورہ آ فیسر لوٹ مار کے اس غلیظ دلدل میں کنول کے پھول کی حیثیت رکھتا ہے جس کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ ابھی راہ گزر پر ایسا چراغ روشن ہے کہ جس کی روشنی کو دیکھ کر نجانے کتنے بے بس افراد اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو کر رہ گئے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes