ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے امیر احمد خان کی ڈی پی اوبہاولنگر سے اپیل

Published on April 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,059)      No Comments

2
ہارون آباد(یواین این پاکستان)برائلر مرغ فروش کے ساتھ لوٹ مار کر کے اس کو نقصان پہنچانے والے ملزما ن مقدمہ درج ہونے اور کچھ مال برآمد ہونے کے باوجود دندناتے پھرتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں واردات کا شکار ہونے والے برائلر مرغ فروشی کا کاروبار کرنے والے شخص امیر احمد خان نے ملزمان کو گرفتار کر کے اس کے نقصان کا ازالہ کر کے انصاف کی اپیل کر دی ۔امیر احمد خان سکنہ علامہ اقبال کالونی ہارون آباد کے مطابق وہ برائلر مرغ کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتا ہے اور وقوعہ کے روز گگو منڈی سے مال برائلر لے کر آرہا تھا کہ پکا موڑ پلی کے قریب ملزمان وحید احمد،حبیب اللہ،قدرت اللہ ،نجیب علی ،سمیع اللہ ،محمد اشرف،طالب حسین اور 6/7 نامعلوم مسلح افراد نے زبردستی روک کر مارنا شروع کر دیا اور ہماری گاڑی میں اپنا ڈرائیور بٹھا کر کھاٹاں اپنے گھر لے گئے اور لوڈ کیا گیا سارا مال برائلر مرغ زبردستی اتار لیا اور ہمارے پاس نقدی مبلغ27000روپے اور دو موبائل فونز بھی چھین لیے اور ہمیں اپنے گھر لے جا کر کمرے میں بند کردیا اور دھمکی دی کہ شور واویلاکیا توجان سے مار دیں گے ہماری گاڑی کا ڈرائیور وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا جس نے وہاں سے امیر احمد کے بیٹے امین کو بتایا کہ ہمارے ساتھ یہ واردات ہوگئی ہے تو اس نے اس واردات کی کال 15پر کی اور پولیس تھانہ ڈونگہ بونگہ نے موقع پر جا کرکھاٹاں سے ہمیں بازیاب کرایا اور ٹوٹل مال 3886کلو میں سے 970کلو مال اور ہماری گاڑی بھی برآمدکی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا مگر ابھی تک ملزمان وحید احمد وغیرہ آزاد دندناتے پھر رہے ہیں اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اپنا مقدمہ واپس لے لو ورنہ جان سے بھی جاؤ گے ۔امیر احمد خان نے ڈی پی اوبہاولنگر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت ایکشن لیا جائے اور ان کو گرفتار کیا جائے تاکہ وہ ہمیں نقصان نہ پہنچا سکیں وہ ہمیں دھمکیاں دے کر ہمارے لیے مشکلات پید ا کر رہے ہیں ان کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔دوسری جانب تفتیشی افسرتھانہ ڈونگہ بونگہ فرحت علی اے ایس آئی کا کہنا ہے کہ پورے تھانے میں کچھ دنوں سے میں اکیلا ہی تھانیدار ہوں اس لیے کوئی مزید پیش رفت نہیں ہوئی ہے باقی تھانیدار بہاولپور اور بہاولنگر پیشی پر جاتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme