نواحی گاؤں 192ای بی میں قائم تیل کی ایجنسی میں آئل ٹینکر سے تیل کی منتقلی کے دوران آگ بھڑک اٹھی

Published on July 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments


وہاڑی(یو این پی )نواحی گاؤں 192ای بی میں قائم تیل کی ایجنسی میں آئل ٹینکر سے تیل کی منتقلی کے دوران آگ بھڑک اٹھی آگ نے آنا فانا آئل ٹینکر اور ایجنسی کو اپنی لپیٹ میں لے لیاآگ لگنے کی اطلاع فوری ملنے پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ریسکیو اور میونسپل کمیٹی کی فائربریگیڈ گاڑیوں کوجائے حادثہ پر روانہ کیا اور خود بھی فوری موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی کی نگرانی کی واضح رہے کہ گزشتہ روز اسی گاؤں سے چند فرلانگ کے فاصلہ پرآئل ٹینکر الٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا ڈسٹرکٹ ایمرجسنی آفیسرڈاکٹر عابد حسین ظفر بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک گھنٹے کی کوشش سے آگ پر قابو پا لیااور پھر کولنگ کا عمل جاری رکھا آگ لگنے سے آئل ایجنسی اور اس کے ساتھ ملحقہ ایجنسی کے مالک کا مکان جل گیا موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی تھے جس نے لوگوں کو آگ لگنے کے مقام سے دور رکھا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئل ایجنسی کے مالک فوجی سلیم کے خلاف حفاظتی اقدامات نہ رکھنے اور آئل کی غیر محفوظ منتقلی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس کو چند روز پہلے ہی سختی سے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ تمام غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف فوری سخت ایکشن لیں ذرائع کے مطابق آئل ایجنسی میں آگ لگنے کے وقت پیٹرول، ڈیزل اور موبل آئل کافی مقدار میں موجود تھا اور آئل ٹینکر مزید پیٹرول لے کر ایجنسی میں منتقل کر رہا تھا ٹینکر ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog