چلتے رکشے میں لڑکی کا بوسہ لینے کا معاملہ،سی آئی اے کی کارروائی

Published on August 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments
لاہور (یواین پی)لاہور میں چنگ چی رکشے پر بیٹھی لڑکی کے ساتھ دست درازی کرنے والے دو اوباش نوجوان سی آئی اے پولیس نے گرفتار کر لیے ہیں۔ واقعے میں ملوث افراد کو پولیس نے تفتیش کرنے کے بعد گرفتار کیا ہے۔ چنگچی میں بیٹھی لڑکی کا بوسا لے کر فرار ہونے والے اوباش نوجوان کی شناخت ہوگئی، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق چنگچی رکشے میں بیٹھی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے فرار ہونے والے اوباش نوجوان کی شناخت کرلی گئی ہے اور ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جلد اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کررہے ہیں اور اسی دوران چنگچی رکشہ میں جانے والے ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔اب اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ملزم ٹریس ہوگیا ہے، گرفتارکرکے سخت سزا دی جائے گی۔خیال رہے کہ لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں بھی منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی،کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی گردش کرتی مختلف ویڈیوز میں متاثرہ لڑکی کو مدد کے لیے چیخ و پکار کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes