مودی نے کسانوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، متنازع زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان

Published on November 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

کسانوں سے درخواست ہے کہ احتجاج ختم کردیں اور اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں، بھارتی وزیراعظم
نئی دہلی(یو این پی)مودی حکومت نے کسانوں کے احتجاج کے آگے سر جھکاتے ہوئے متنازع زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔مودی حکومت گزشتہ ایک سال سے ملک میں جاری کسانوں کے احتجاج کے آگے سر جھکاتے ہوئے زرعی اصلاحات کے نام پر منظور متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب میں کہا متنازع زرعی قانون واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسانوں کو ان قوانین پر اعتماد میں لینے میں ناکام رہے جس پر میں عوام سے معافی مانگتا ہوں، ہم نے پوری کوشش کی اور کسانوں کے اعتراضات کو دور کرنے کے لیے بھی تیار بھی تھے تاہم کچھ کسان اس قانون کو قبول کرنے کے لیے راضی نہیں ہوئے۔نریندر مودی نے کہا کہ تمام زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کرتا ہوں، قونین کی واپسی کے حوالے سے پارلیمنٹ کا آئینی عمل اس ماہ کے آخر تک شروع ہوجائے گا لہذا کسانوں سے درخواست ہے کہ وہ احتجاج ختم کردیں اور اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں مودی سرکار نے زرعی اصلاحات کے نام پر ایک نیا قانون منظور کیا تھا جس کے تحت اہم زرعی اجناس کی کم سے کم قیمتوں کے تعین پر حکومت کا کنٹرول مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے نجی سرمایہ کاروں کو آزادی دے دی گئی ہے کہ وہ کسانوں سے براہِ راست بھاؤ تاؤ کرکے اپنی من پسند قیمت پر زرعی اجناس خرید سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes