پپیتے کے پتے کا رس جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے نہایت موثر ہے طبی ماہرین

Published on August 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پپیتے کے پتے کا رس جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھانے کے لیے استعمال ہونے والا انتہائی دیسی علاج ہے، پپیتے کے پتے ایسے انزائمز سے بھرپور ہوتے ہیں جو نظامِ ہاضمہ بہتر بنانے اور دوست، بیچس جیسے ہاضمے کے مسائل کو دور کرتے ہیں، یہ سر سے خشکی کا خاتمہ کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔پپیتے کے پتوں میں وٹامن اے، سی، ای، کے اور بی کی بڑی مقدار ہوتی ہے، پپیتے کے پتوں کا قہوہ بنا کر استعمال کیا جاتا ہے پپیتے کے پتوں کو عام طور پر سب سے زیادہ ڈینگی بخار سے لڑنے اور اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس کے پتوں سے تیز بخار فوری کم ہوتا ہے اور اس کے مضر اثرات دور ہوتے ہیں، ڈینگی کی وجہ سے خون میں پلیٹلیٹس بہت کم ہو جاتے ہیں اور پپیتے کے پتوں میں قدرتی طور پر پلیٹلیٹس کو بڑھانے کی خصوصیت موجود ہوتی ہے اس لئے اس سے ڈینگی کا علاج کیا جاتا ہے۔ذیابطیس کے مریضوں کے لئے پپیتے کے جوس اور اس کے عرق کا استعمال بےحد مفید ہے کیونکہ یہ خون میں موجود بلڈ شوگر لیول کو کم کرتے ہیں اس لئے اگر شوگر کے مریض اس کا استعمال کریں تو ان کی شوگر متوازن رہ سکتی ہے۔پپیتے کے پتوں کا قہوہ بنا کر پینے سے ہاضمے کے پیٹ درد، گیس، متلی، اور سینے کی جلن جیسے مسائل دور ہوتے ہیں اس کی چائے سے قبض، معدے کے مسائل اور چڑچڑاپن پیدا کرنے والے آنتوں کے سنڈروم کو کم کرتی ہے۔پپیتے کے پتوں کا عرق پینے سے جسم میں کسی بھی حصے پر موجود سوزش دور ہوتی ہے، یہ مسلز کو آرام پہنچا کر اس کی سوزش کو دور کرتا ہے اس کے استعمال سے جوڑوں کا علاج بھی ممکن ہے۔پپیتے کے پتوں کو صرف بخار وغیرہ سے نجات کے لئے نہیں بلکہ خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے جیسے اس کے پتے براہِ راست چبانے اور ان کا جوس بنا کر پینے سے چہرے سے داغ دھبے دانے دور ہوتے ہیں جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے اور رنگت نکھر جاتی ہے اس کے علاوہ اس سے بالوں کے مسائل بھی دور ہوتے ہیں اور یہ بالوں کو لمبا اور گھنا بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题