پولیو کا ہرراؤنڈ اہمیت کا حامل ہے ڈپٹی کمشنر محمد علی

Published on August 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

ضلع میں انسداد پولیو کی آئندہ مہم 20 سے 24 ستمبرتک جاری رہے گی
فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں انسداد پولیو کی آئندہ مہم 20 سے 24 ستمبرتک جاری رہے گی جس کے دوران ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے 13 لاکھ 26 ہزار 937بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر 3549 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی۔اس ضمن میں ضروری انتظامات کو مکمل کیا جارہا ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی کو ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتائی گئی۔اسسٹنٹ کمشنرز عمر مقبول،سید ایوب بخاری،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا،ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں انسداد پولیو کی آئندہ مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام تر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہونے چاہیں اس ضمن میں مائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد کیا جائے تاکہ گزشتہ کمزوریوں وخامیوں کا سو فیصد ازالہ ہوسکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کا ہرراؤنڈ اہمیت کا حامل ہے لہذا متعلقہ سٹاف کی جدید خطوط پر ٹریننگ کے ساتھ ساتھ والدین کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں تاکہ ان میں احساس ذمہ داری قائم رہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیلوں میں بھی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل ہونے چاہیں اس سلسلے میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مہم کے دوران کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کی بھی تاکید کی۔اس موقع پر ڈی ایچ او نے بتایا کہ مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy