مسلم کالج میں چینی زبان کی کلاسز کا آغاز ہوگیا

Published on February 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

3
پشاور(یو این پی)مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ کے زیر اہتمام چینی زبان سکھانے کیلئے کلاسز کا اجراء کردیاگیا‘ مسلم لیگ ایجوکیشن سسٹم کے ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر الیاس فاروقی کے مطابق سی پیک منصوبے کی اہمیت کے پیش نظر بی کام اور ایم کام کے طلباء کو چینی زبان سکھانے کیلئے باقاعدہ کلاسز کاآغاز کردیاگیاہے‘ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک معاشی اور اقتصادی ترقی کا ملک گیر منصوبہ ہے جس سے ملک میں صنعتیں قائم ہوگئیں اور ترقی کا انقلاب جنم لے گا‘ اور ٹیکنیکل سے وابستہ نوجوانوں کو بہترین روزگار کے مواقع میسر ہونگے‘ جس سے ملک میں خوشحالی کا دور آئیگا واضح رہے کہ مسلم کالج آف کامرس صوبے کا وہ پہلا تعلیمی ادارہ ہے جس نے مستقبل میں پاک چین دوستانہ تعلقات اور بالخصوص اہم معاشی اور اقتصادی منصوبہ سی پیک کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے طلباء کو چینی زبان سکھانے کیلئے کلاسز کاآغاز کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog