کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی عثمان ڈار

Published on August 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

سیالکوٹ ( یو این پی)وزیراعظم کے مشیر برائے امور نوجواناں محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ان شاءاللہ پانچ وارڈ ز میں کلین سویپ کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی،خلوص نیت سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں وزیر اعظم عمران خان ملک اور عوام کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرنے کےلئے پر عزم ہیں اور اس میں کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے مشیر برائے امو ر نوجواناں محمد عثمان ڈا ر نے جناح ہاﺅس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں امیدواران اور کارکنان سے میٹنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق، مرکزی رہنما عمر ڈار، صدر کینٹ طلعت محمود قریشی ، جنرل سیکرٹری راشد آصف، چیئرمین پی ایچ اے ذوالفقار بھٹی ،سیکرٹری اطلاعا ت ونشریات میاں اعجاز جاوید کے علاوہ دےگر بھی موجود تھے۔ عثمان ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا میں پاکستان کی با وقار ملک کے طو رپر پہچان بنانے کے لئے کوشاں ہیں اور اس کے لئے معیشت کی ترقی سمیت ہر اقدام اٹھایا جارہا ہے ان شاءاللہ 12 ستمبر کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی جیت لےکر طلوع ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈ کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کریگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes