روزانہ یک سبز سیب کھانے سے ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں طبی ماہرین

Published on August 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

ہرے سیبوں میں وٹامن سی کی مقدار بےحد زیادہ ہوتی ہے جس سے جلد کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے
فیصل آباد (یو این پی) سبز سیب اتنے ہی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جتنے کے سرخ، بس فرق یہ ہے کہ ان کا مزہ تھوڑا سا مختلف ہوتا، جیسے یہ سیب کھانے میں ذرا سے کھٹے میٹھے زیادہ ہوتے ہیں۔تاہم سبز سیب کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ان کے فوائد بہت زیادہ ہوتے ہیں، یعنی اچھی صحت اور خوبصورتی کے لیے یہ پھل کافی بہترین مانا جاتا ہے۔ ان میں فائبر، منرلز اور وٹامنز کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔میٹابولزم میں اضافہ سبز سیبوں میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اس سیب کو چھلکے سمیت کھایا جائے کیوں کہ چھلکے سمیت سیب کو کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔سبز سیب سے جگر اور نظام ہاضمہ بھی بہتر کرتے ہیں۔خون کی روانی میں مددگارسبز سیبوں میں فیٹ کی مقدار کم ہوتی ہے جس سے جسم میں خون کی روانی اچھی رہتی، جبکہ اس میں وٹامن کے کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، خون کی روانی بہتر ہونے سے دل کی کئی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔وٹامن اے اور وٹامن سی کی موجودگی ہرے سیبوں میں وٹامن سی کی مقدار بےحد زیادہ ہوتی ہے جس سے جلد کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، اس سیب کو روزانہ کھانے سے جلد تازہ رہتی ہے، جبکہ وٹامن اے بینائی کو بہتر بناتا ہے۔ہڈیوں کے لیے مفیدکئی وٹامن اور منرلز کی موجودگی کے ساتھ ساتھ سبز سیب میں کیلشیم کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، اور ہر روز ایک سبز سیب کھانے سے ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔سدا بہار جوان رہنے میں مددگارہرے سیب کے صحت پر بہت سے فائدے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ خوبصورتی کے لیے بھی اہم پھل مانا جاتا ہے، جلد کو پرکشش رکھنے کے ساتھ یہ پھل آنکھوں کے نیچے پڑنے والے ہلکے بھی ختم کرنے میں کارآمد مانا جاتا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme