مزاحیہ اداکار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

Published on May 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,121)      No Comments

لاہور(یو این پی)مزاح کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والے عظیم فلمسٹار رنگیلا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے لیکن وہ آج بھی اپنے پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ کامیڈی کے جدگانہ انداز سے فلم بینوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے فلمی اداکار رنگیلا کی بارہویں برسی آج منائی جائے گی۔ مزاحیہ شکل و صورت والے اس فن کار کا اصل نام سعید خان تھا۔ رنگیلا نے فلمی صنعت کے تمام شعبوں میں طبع آزمائی کی اور چار دہائیوں تک فلمی شائقین کو اپنے فن سے محظوظ کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں دل اور دنیا، رنگیلا، عورت راج اور ایماندار شامل ہیں۔ رنگیلا 24 مئی 2005ء کو خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ مزاحیہ تاریخ رنگیلا کے بغیر ہمیشہ ادھوری رہے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题