کینسر جیسے موذی مرض میں گاجر کا استعمال اکسیر ہے طبی ماہرین

Published on August 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

گاجر کے جوس کا باقاعدہ استعمال ناخن،بال، دانت اور ہڈیوں کے لئے انتہائی مفید ہے
رپورٹ ۔۔۔یواین پی
گاجر میں بیٹا کیروٹین بکثرت موجود ہوتا ہے، جو آنتوں کے امراض اور انفیکشن سے بچاتا ہے، کینسر جیسے موذی مرض میں گاجر کا استعمال اکسیر ہے۔ معدے کے السر میں بھی یہ بے حد مفید ہے۔اس میں پائے جانے والے وٹامنز اے، ای اور سی چہرے کی شگفتگی کو برقرار رکھتے ہیں اور جلد کو بے رونق ہونے سے بچاتے ہیں۔گاجر کے جوس کا باقاعدہ استعمال ناخن،بال، دانت اور ہڈیوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر میں وٹامن اے، ای سمیت کئی ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی اہم ہیں۔ماہرین کے مطابق روزانہ گاجر کا جوس پینے سے نہ صرف جگر کا نظام فعال ہوتا ہے بلکہ یہ کینسر کی رسولیوں کی افزائش روکنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy