بھارت نے پی آئی اے کو دفتر کی بندش کا نوٹس جاری کردیا

Published on January 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 588)      No Comments

123نئی دہلی (یو این پی) بھارت کسی بھی طرح پاکستان کو پریشان کرنے ، نقصان پہچانے کی ہرممکن کوشش کرتارہتاہے اوراب قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کو نئی دہلی آفس بند کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کوبھارتی حکام نے 10سال قبل کا گڑھامردہ اُٹھادیا اور پی آئی اے کے دفتر کی بندش کا نوٹس جاری کرتے ہوئے عملے کے ویزے میں توسیع دینے سے انکار کردیا۔
 نوٹس کے متن میں کہاگیاہے کہ 2005ءمیں غیرقانونی طورپر جگہ خریدی گئی اور چاروں فلیٹس غیرقانونی ہیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں پی آئی اے کے منیجر سعید خان نے بتایا کہ دفترمیں کام جاری رکھنے میں مشکلات درپیش ہیں اور دہلی سے لاہور کے لیے فلائیٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم حکومت پاکستان جگہ کا معاملہ وزارت خارجہ کے ذریعے بھارت سے اُٹھائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes