رکن قومی اسمبلی محمد مزمل قریشی کا پولیو مہم کے سلسلے میں گلشن اقبال کا دورہ

Published on April 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,860)      No Comments

00
کراچی ۔۔۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی محمد مزمل قریشی نے پولیو مہم کے سلسلے میں فوکل پرسن بلدیہ شرقی ڈاکٹر آصف رضوی، ٹی ایچ او ڈاکٹر انجم اور پولیو مہم کی ٹیم کے ساتھ گلشن اقبال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محمد مزمل قریشی نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بھی پولیوکے کیسز موجود ہیں، پولیو کا جڑ سے خاتمہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب تمام والدین اپنے بچوں کو ویکسی نیشن کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا انکار ان بچوں میں معذروری کا سبب بن سکتا ہے، پولیو کے قطرے پلانے کے لئے آنے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے سلسلے میں ٹیمیں گھر گھر پہنچ کر ہر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی، اس کے علاوہ گلشن اقبال کے تمام اسکولوں اور پارکوں میں بھی پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے ویکسین دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题