ایسا کیا ہوا۔۔؟ کہ امیتابھ بچن یادداشت کھونے لگے

Published on August 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

ممبئی(یواین پی)بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم سکرپٹس کی بار بار ریہرسل کی وجہ یہ ہے کہ اس عمر میں تیزی کے ساتھ سطروں (اسکرپٹ کی لائنوں) کو یاد نہیں کیا جاسکتا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہم جو چاہتے ہیں وہ پورا کیا جائے، اسی لیے میں بار بار ریہرسل کرتا ہوں، تاکہ کوئی غلطی نہ ہو۔ کچھ ساتھی اداکار کہتے ہیں کہ میں بہت زیادہ تیاری کرتا ہوں تو میں ان سے کہتا ہوں کہ مجھے اپنے انداز میں کام کرنے دو۔یاد رہے کہ وہ اپنی آئندہ آنے والی فلم (چہرے) میں اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس فلم کے پروڈیوسر آنند پنڈت کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں جس میں ان کے ساتھ عمران ہاشمی بھی موجود تھے، دونوں نے اس فلم کے حوالے سے گفتگو کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog