جنرل(ر )پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ آنے پر ایبٹ آباد میں مظاہرے پھوٹ پڑے

Published on December 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

ایبٹ آباد(یواین پی) خصوصی عدالت میں سابق صدر وچیف آف ارمی سٹاف جنرل(ر )پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ آنے پر ایبٹ آباد میں مظاہرے پھوٹ پڑے،ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں قومی ہیرو اور پاک فوج کے حق میں احتجاجی ریلی مین شاہراہ قراقرم پر گاڑیوں کی طویل قطاریں سینکڑوں گاڑیاں ٹریفک کے ہجوم میں پھنسنے سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوا ،ایبٹ آباد میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا پانچواں روز عوام نے عدالتی فیصلہ مسترد کر دیا ،اتوار کےروز سابق صدر پرویز مشرف کے حق اور عدالتی فیصلہ کے خلاف میں شاہراہ قراقرم پر زبردست ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے کالا پل سے کمپلیکس تک ریلی میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے ریلی سے مین شاہراہ قراقرم پر گلگت ،کوہستان سے آنے والی مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رئیں ٹریفک جام رہنے سے مسافروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا رہا ،مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج اور سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں نعرے درج تھے،اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر صمصام ،اعجاز قریشی ،کاشف جدون ،نصراللہ بھٹو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کا 11 سالہ صدارتی دور سنہری تھا انہوں نے ملک کی معیشت کو مستحکم کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور بطور آرمی چیف دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر قوم کی سر فخر سے بلند کیا اور ملک میں عدم استحکام کی کوششیں کرنے والوں کو بھی لگام ڈالی جو آج طرح طرح کے پروپیگنڈے کر رہے ہیں ملک اور قوم کے لازوال قربانیاں دینے والا نڈر اور بہادر جرنیل غدار کیسے ہو سکتا ہے خصوصی عدالت میں آنے والے فیصلے سے قوم کو اضطراب میں ڈالا گیا اور انسانیت کی توہین کر نے کی شق ڈالنے سے سنجیدہ حلقوں نے سوال اٹھائے ہیں مقررین کا کہنا تھا ملکی تاریخ میں ملک کی خدمت کرنے والوں کی اسی طرح تضحیک کرکے سزائیں دی گئی جس سے وطن عزیز کی ترقی کی رفتار میں رخنہ پڑا اوراس کا براہ راست اثر ملک کی 22 کروڑ عوام کو برداشت کرنا پڑا ،انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف 22 کروڑ عوام کے دلوں میں بس رہے ہیں جنہوں نے عملی معنوں میں خدمت کی اور مثال قائم کی اگر مخلص قیادت ہو تو ملک میں مہنگائی کنٹرول رہ سکتی ہے عوام خوشحال رہ سکتے ہیں اور دشمن بھی سر اٹھانے کی جرآت نہیں کر سکتا ، انہوں نے کہا کہ ملک کے چپہ چپہ سے سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں عوام سڑکوں پر آ چکے ہیں عوامی عدالت نے انکی بے گناہی کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes