پٹاخہ پکچر پاکستان کی نئی خواتین فلم سازوں کو مدد فراہم کرے گی شرمین عبید

Published on August 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

اعلان کردہ منصوبے سے متعلق مزید معلومات آئندہ ماہ ستمبر تک جاری کی جائیں گی
کراچی (یواین پی)شرمین عبید چنائے نے اپنے فلم پروڈکشن ادارے (ایس او سی) فلمز کے بینر تلے نئے منصوبے (پٹاخہ پکچر) کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پاکستان بھر کی خواتین فلم سازوں کو مالی و تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔آسکر اور ایمی ایوارڈ یافتہ فلم ساز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مذکورہ منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پٹاخہ پکچر پاکستان بھر کی نئی خواتین فلم سازوں کو مدد فراہم کرے گی۔فلم ساز کے مطابق منصوبے کے تحت پاکستان بھر کی خواتین فلم سازوں کی 40 منٹ تک کے دورانیے کی دستاویزی، فیچر، اینیمیٹڈ اور لائیو ایکشن فلموں کو معاونت فراہم کی جائے گی۔اعلان کردہ منصوبے سے متعلق مزید معلومات آئندہ ماہ ستمبر تک جاری کی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes