واپڈا کی ملی بھگت ،بجلی کے بلوں زیادہ دنوں کی ریڈنگ شامل،صارفین سراپا احتجاج

Published on August 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) شہر میں واپڈا والوں نے 4 سے 5 دن کی ریڈنگ زائد ڈال کر صارفین کو بل بھحوا دیے صارفین واپڈا سٹی کے خلاف سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق نئے چیف واپڈا فیصل آباد کے چارج سنبھالنے کے بعد واپڈا کی ملی بھگت سے صارفین کو بجلی کے بلوں میں 4 سے 5 دن کی اوور ریڈنگ ڈال کر ہزاروں روپے بجلی کے بل بھجوانے شروع کردیئے ہیں جس کیوجہ سے صارفین بہت زیادہ پریشان ہو گئے ہیں صارفین نے بتایا کہ جتنے یونٹس ہم نے استعمال کئے ان کا بل چند ہزار بنتا ہے مگر واپڈا والوں کی طرف سے ہزاروں روپے فیول ایڈجسٹمنٹ اور زائد ریڈنگ ڈال کر اس ماہ کے بل کو پچھلے ماہ کے بل سے ڈبل کر کر دیا گیا جس پر معمولی گھر کا بل 10 ہزار روپے آگیا جبکہ ایک اے سی چلانے کا بل 20 ہزار روپے بھیج دیا گیا شہریوں نے بتایا کہ 4 سے 5 دن کی زیادہ ریڈنگ ڈال کر ہمیں واپڈا والوں نے اتنا زیادہ بل بھیج دیا ہے جو ہم اس کو جمع کروانے سے قاصر ہیں اتنی مہنگائی کے دور میں ہم آپ اپنے گھر کا چولہا چلائیں کہ بجلی کے بل جمع کروائیں شہریوں نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر بجلی سے مطالبہ کیا کہ اس کی فوری طور پر انکوائری کی جائے اور جو افسر اس میں ملوث ہیں ان کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کو بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کیا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy