حرم الحرام  میں امن کی فضا قائم رکھنے کے حوالے سے ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری؛عدیل حسین چانڈیو 

Published on July 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments
ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ/یواین پی) ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر ماہ محرم الحرام  میں امن کی فضا قائم رکھنے کے حوالے سے ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، جنرل ھولڈاپ /  ناکابندی جاری ماہ محرم الحرام میں ضلع ٹھٹہ میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ایس ایس پی  ٹھٹھہ جناب عدیل حسین چانڈیو صاحب کے احکامات پر ایس ڈی پی اوز صاحبان کی سربراہی میں ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا اس کے علاوہ داخلی اور خارجی راستوں پر ناکابندی پوائنٹس لگائے گئے ہیں.سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن،  جنرل ھولڈاپ / ناکہ بندی کے دؤران مشتبہ افراد، مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے کوائف کی چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو.ماہ محرم میں ضلع ٹھٹہ میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلعے بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں.سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن،  جنرل ھولڈاپ کا مقصد ماہ محرم میں سیکیورٹی کو برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں کے خلاف بلاتفریق بھرپور قانونی کاروآئی جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy