خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تیسرے مرحلہ کا آغاز کرد یا ہے محمد علی اعجاز

Published on August 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

آپ کی دہلیز پر ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے علاقے کی صفائی کے لئے نشاندہی کریں
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ” خدمت آپ کی دہلیز پر ” پروگرام کے تیسرے مرحلہ کا آغاز کرد یا ہے شہری خدمت آپ کی دہلیز پر ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے علاقے کی صفائی کے لئے اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی جگہ کی نشاندہی کر سکتے ہیں ” خدمت ایپ کے ذریعے کوئی بھی شہری اپنے علاقہ میں صفائی سے متعلق شکایات بھی درج کروا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس خصوصی ایپ کی نہ صرف ضلع اور ڈویژن کی سطح پر نگرانی ہو رہی ہے بلکہ صوبہ کی سطح پر بھی اس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تیسرے مرحلہ کی نہ صرف ہر سطح پر مانیٹر نگ ہو رہی ہے بلکہ علاقوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو روزانہ کی بنیاد پر ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے تاکہ اداروں کی کار کردگی پر عوام کو اعتماد بحال ہو خدمت آ پ کی دہلیز پر پروگرام کا بنیادی مقصد شہریوں کو ریلیف دینا ہے جس کے لئے تمام متعلقہ محکمے بھر پور اقداما ت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کو ثمر آور بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہر سطح پر عوام تعاون کریں صفائی ستھرائی بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہے لیکن شہریوں کی معاونت بھی ازحد ضروری ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy