کشمیریوں کی آزادی جدوجہد میں ان کے ہمراہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ڈاکٹر راشد چنہ

Published on August 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments
کشمیر کی آزادی پر کسی بھی قیمت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ
ٹھٹھہ(یواین پی /حمید چنڈ) ملک بھر کی طرح ضلع ٹھٹھہمیں بھی کشمیر پر بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضہ، جبر اور بربریت کے خلاف اور کشمیریوں  سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ ٹھٹہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ڈاکٹر راشد چنہ کی قیادت میں ڈی سی آفس سے پبلک پارک مکلی تک ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ تعلیم، صحت، سوشل ویلفیئر، اسپیشل ایجوکیشن، روینیو، پولیس، لوکل گرنمنٹ، انفارمیشن و دیگر تمام سرکاری و نجی اداروں کے سربراہان و ملازمین، اساتذہ، طلبہ، اسکاؤٹس، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی رہنماء، وکلاء و صحافی برادری اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بینرز، پمفلیٹس جبکہ کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نے بھارتی فوج اور انتہا پسند ہندو مودی سرکار کے خلاف جبکہ پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی بھی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ڈاکٹر راشد چنہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ڈسٹرکٹ مینیجر (سرسو) احمد خان سومرو اور دیگر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہندو ملک جو دنیا کا سب سے بڑا جھموریت کا دعویدار ہے وہ ایک مسلم ریاست (کشمیر) کو کس طرح اپنے ظلم اور بربریت کا نشانہ بناکر اپنی مرضی مسلط کر سکتا ہے؟ جوکہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کیلئے ایک بہت بڑا سوالیہ نشان اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم کشمیری بھائیوں کی آزادی تک ان کی جدوجہد میں شامل ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے، کشمیریوں کی آزادی جدوجہد میں شانہ بشانہ  کھڑے ہیں جبکہ کشمیر کی آزادی پر کسی بھی قیمت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی علیحدہ حیثیت کے خاتمے کے لئے اپنے آئین میں تبدیلی لاتے ہوئے کشمیر کے خلاف ایک بہت ہی جارحانہ اقدام اٹھایا، بعد میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آبادی کو اکثریت سے اقلیت میں تبدیل کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و جبر کو بند کرکے انہیں آزادانہ زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme