خواجہ سراؤں نے اپنے ساتھیوں کیلئے روزگار کے راستے کھول دیے

Published on August 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

لودھراں (یواین پی)لودھراں کے پانچ خواجہ سراؤں نے ہنی بی فارمنگ شروع کر کے دیگر ساتھیوں کے لیے نئے روزگار کے راستے کھول دیے ہیں۔خواجہ سراؤں کو روزگار سے وابستہ کرنے کے لیے مقامی سماجی تنظیم نے ڈبلیو ڈبیلو ایف (ورلڈ وائیڈ فنڈز فار نیچر) کے تعاون سے خواجہ سراؤں کو ہنی بی کی ٹریننگ کا انتظام کیا۔پہلے گروپ میں کامیاب ٹریننگ کے بعد 5 خواجہ سراؤں کو شہر سے ملحقہ اربن فارسٹ میں شہد بنانے کے یونٹس لگانے کے لیے مٹیریل مفت فراہم کیا گیا اوران یونٹس کو انسٹال کروایا گیا۔خواجہ سرا اب ان یونٹس کی دیکھ بھال کرتے ہیں جہاں مکھیوں نے شہد بنانے کا عمل بھی شروع کردیا اور دو مہینوں میں شہد بن کر تیار ہوجائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题