خود ایوان میں اپنی پارٹی کا موقف پیش کروں گا، عمران خان

Published on April 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,209)      No Comments
6
اسلام آباد (یواین پی ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ میں واپس جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی صورتحال انتہائی اہم ہے ‘ ہم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے میں خود ایوان میں اپنی پارٹی کا موقف پیش کروں گا۔ اتوار کو تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ہم نے اسمبلیوں سے استعفے دئیے تھے مگر وہ منظور نہیں ہوئے تھے اس لئے ہم پارلیمنٹ کے ممبران ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کیا ہے ہم اس اہم اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ یمن کی صورتحال پر ہم اپنی پارٹی کا موقف پارلیمنٹ پیش کریں گے۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes