بڑے نوٹوں کی منسوخی، حکومت کیخلاف بھارت بند احتجاج

Published on November 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

5
نئی دہلی: (یو این پی)  بڑے نوٹوں کی منسوخی سے متعلق بھارت میں اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج شروع کردیا ہے۔ بھارت بند کے نام سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹوں پر پابندی کیخلاف آج بھارت بند کا اعلان کیا گیا تھا اس احتجاج کی کانگریس نے بھرپور حمایت کی تھی جس کے بعد مزید پانچ بائیں بازوں کی جماعتیں بھی اس میں  شریک ہوئیں۔کانگریس کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کا مطلب بھارت کو مفلوج کرنا نہیں بلکہ مودی حکومت کے اس فیصلے کیخلاف احتجاج کرنا ہے۔  ۔بھارتی ریاست کیرالہ اور بنگال میں بڑے پیمانے پر اس احتجاج کی حمایت میں تمام دکانیں بند ہیں جبکہ اڑیسہ کے بھی بعض علاقوں میں اس احتجاج کی حمایت کی جارہی ہے۔ اڑیسہ میں کانگریس کے چیف پرساد ہری چندن کا کہنا ہے کہ ریاست میں بڑے پیمانے پر آج احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اس احتجاج میں سب سے اگے رہنے والی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بینرجی نے بھارت کو بند کرنے کی حمایت نہیں کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes