میونسپل سروسز کی بہتر انداز میں فراہمی اب ممکن ہو رہی ہے محمد علی اعجاز

Published on September 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

ماضی میں اس کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے شہروں میں ہمیں گھمبیر مسائل کا سامنا کرنا پڑا
اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی کا معاملہ انتہائی اہمیت طلب اور میونسپل سروسز کی فراہمی میں فوقیت طلب ہے ۔ ماضی میں اس کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے شہروں میں ہمیں گھمبیر مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں پنجاب حکومت نے صوبہ کو کلین اینڈ گرین بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے جو مستقبل کی منصوبہ بندی اور ہمارے شہری مسائل کا حل ہے۔ صفائی ستھرائی ، سیوریج سسٹم کی بحالی اور کوڑا کرکٹ کو شہروں سے باہر محفوظ انداز میں تلف کرنے کے لئے اب مستقل بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ میونسپل سروسز کی بہتر انداز میں فراہمی اب ممکن ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے “خدمت آپ کی دہلیز پر “پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تیسرے دن یونین کونسل 98-99،جی ٹی روڈ ،جنرل بس اسٹنیڈ ،اوکاڑہ بائی پاس لاہور سائیڈ پر صفائی ستھرائی کے لئے کئے جانے والے انتظامات او ر کام کرنے والی ٹیموں کو چیک کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ “خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام سماجی شعبہ میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو رہا ہے۔ عام شہری اپنے علاقے کے صفائی ستھرائی سے متعلقہ مسائل ، سیوریج لائنوں کی بحالی کے سلسلہ میں ایپ پر اپنی شکایات درج کرا تے ہیں اور متعلقہ ادارے ترجیحی بنیادوں پر شکایات دور کرتے ہیں ۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں کلین اینڈ گرین پروگرام کو اولین ترجیح بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر ایس او پیز کے مطابق اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے عوامی خدمت کے ذریعے اپنی اہمیت منوائیں، اپنی کارکردگی سے اپنے اور اپنے ادارے کے لئے نیک نامی کا باعث بنیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题