اعتراض کاروبار کرنے پر نہیں اثاثے چھپانے پر ہے: علیم خان

Published on April 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

777
لاہور(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ کاروبار کرنے پر نہیں اثاثے چھپانے پر اعتراض ہے ۔ میاں صاحبان نے اگر اثاثے جائز آمدنی سے بنائے ہیں تو پھر اپنے اثاثے ظاہر کر دیں۔ میڈیا بریفنگ کے دوران علیم خان کی توپوں کا رخ رہا شریف برادران کی طرف۔ کہتے ہیں 1993 میں بنائی جانے والی کمپنی 2016 تک کیوں چھپائی گئی؟۔ شریف بردران اپنے تمام اثاثے ظاہر کریں۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ اگر چوہدری نثار کے پاس پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید کے خلاف شواہد ہیں تو بلاامتیاز کارروائی کریں۔ علیم خان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے تمام ملکی و غیر ملکی اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں ۔ پانامہ لیکس میں شامل دوسرے لوگ بھی اپنے آپکو آزادنہ تحقیقات کے لئے پیش کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes