عام انتخابات2023 ء میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہوں گی،بابر اعوان

Published on September 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ 2023ء کے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہوں گی، حکومت ہر جگہ ای وی ایم دکھانے کو تیار ہے۔ قانون سازی کا عمل رواں سال مکمل ہوجائے گا، سینیٹ یا مشترکہ سیشن میں جانا پڑا تو جائیں گے۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال ہونگی، اپوزیشن کوبالغ نظری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ پورا تعاون کریں گے۔ جب یہ ڈسکہ میں جیت جاتے ہیں توفوری زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں، اپوزیشن الیکشن کے نیتجے کوقبول کرنے کا طریقہ دیکھے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں 92 ہزار ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی، 2013میں دھاندلی کے لیے پورا نظام مرتب کیا گیا جو رپورٹ میں موجود ہے، پنجاب میں نوازشریف نے کہا تھا کہ مجھے دوتہائی اکثریت دینا، ووٹرز گھر جا چکے تھے پھر نواز شریف کس سے کہہ رہے تھے؟اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے شور کو ختم کرنے کے لیے شفاف انتخابات کرائیں گے، اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کا حق ملنا چاہیے، اپوزیشن کہتی ہیں کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں ملنا چاہیے، اپوزیشن اس ملک پررحم کرے اور ووٹ کے ساتھ مقابلہ کرے، ہم قانون سازی مکمل کریں گے، وزیراعظم نے ہمیں ٹائم لائن بھی دیدی ہے، قوم کوخوشخبری دینا چاہتا ہوں انشااللہ اسی سال کے اندر قانون سازی کومکمل کریں گے،سینیٹ یا مشترکہ سیشن میں جانا پڑے دونوں جہگوں قانون سازی کا عمل پورا کریں گے۔انہوں نیکہا کہ مجھے معلوم ہے ایک، ایک جج کے بے شمار کیسز ہوتے ہیں، ہمیں ججز کی تعداد کو ڈبل، ٹرپل کرنا چاہیے، ملک کا لیگل سسٹم بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے، ساری دنیا یہ کام کر رہی ہے جب بھی ہم ہاتھ لگاتے ہیں تویہ کہتے ہیں جمہوریت کوخطرہ ہیں، ایک کام میں جمہوریت کو خطرہ نہیں ہے، این آر او اور دوسرا نیب کے دفتر کو تالا لگنے سے جمہوریت کو خطرہ نہیں ہو گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog