اچھلتے کودتے،موج مستیاں کے دوران ٹک ٹاکرحریم شاہ گر پڑی ویڈیو وائرل

Published on September 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

سیدھے راستے کی بجائے سلائیڈ کے سامنے سے اوپر آنے کے دوران پاؤں پھسل گیا
فیصل آباد (یو این پی) ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی نئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں ایک میں وہ سلائیڈ پر چڑھتے ہوئے گرگئیں وائرل ہونے والی ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم شاہ ترکی میں موجود ہیں، پوسٹ کی گئی ان ویڈیوز میں ان کو بچوں کے فن لینڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ لطف اندوز ہورہی ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں بھارتی گانا بھی چل رہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ سلائیڈ  پر سیدھے راستے سے جانے کی بجائے سلائیڈ کے سامنے سے اوپر آنے کی کوشش کررہی ہیں کہ اسی دوران پاؤں پھسلنے کی وجہ سے وہ گرپڑتی ہیں۔دوسری ویڈیو میں ان کو اچھلتے کودتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اس وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھی بھارت کا گانے بیک گراؤنڈ میں چل رہا ہے، حریم شاہ کی اس ویڈیو میں ایک بچی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو اداکارہ کے اچھلنے پر ایک طرف میٹ پر دیکھ یہ سب دیکھ رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme