عمران خان کی کرپشن کیخلاف جدوجہد سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں؛جہانگیر ترین

Published on February 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments


لاہور(یو این پی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف انتھک جدوجہد سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،لودھراں کے عوام حکمرانوں سے سوال کر رہے ہیں2015ء کے ضمنی انتخاب کے موقع پر اعلان کردہ ڈھائی ارب کاپیکج کہاں ہے ؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ اور ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنی غلطیوں او رکوتاہیوں سے سبق سیکھا ہے اور آئندہ عام انتخابات میں سیاسی مخالفین کے لئے میدان خالی چھوڑنے کی بجائے ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی عوام میں پذیرائی کی وجہ سے حکمران اپنے اراکین اسمبلی کو عزت دینے پر مجبور ہوئے ہیں جسے ہم خوش آئند سمجھتے ہیں۔جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف متحد ہے اور آئندہ عام انتخابات میں مافیاز کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog