عوامی فلاح و بہبود اور ریلیف کی حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ثاقب منان

Published on September 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

ترقیاتی منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ کے علاوہ محکمانہ کارکردگی کی بھی کڑی نگرانی کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے
فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے جامع حکمت عملی کے تحت عوامی فلاح و بہبود اور ریلیف کی حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ کے علاوہ محکمانہ کارکردگی کی بھی کڑی نگرانی کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔یہ بات ڈویژنل کمشنرثاقب منان نے86 ویں پری سروس کورس برائے خیبر پختونخواہ پی ایم ایس کے شرکاء افسران کی ٹیم کو بریفنگ کے دوران بتائی جو مطالعاتی دورہ پر فیصل آباد ہیں۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عمران رضا عباسی، اسسٹنٹ کمشنرسٹی سید ایوب بخاری اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے افسران کی ٹیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں فیصل آباد ڈویژن کی تاریخی و جغرافیائی،زرعی و صنعتی پہلوؤں اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے انتظامی ڈھانچے سے آگاہ کیا۔انہوں نے تعلیم و صحت کی دستیاب سہولتوں کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی امور کو فول پروف بنایا گیا ہے اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مربوط حکومت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت عوامی بھلائی اور شہری ترقی کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔انہوں نے کورونا وباء کی موجودہ صورتحال اور انسدادی اقدامات و ایس اوپیز پر عملدرآمد سے بھی آگاہ کیا۔افسران کی ٹیم نے جامع بریفنگ پر ڈویژنل کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی ترقیاتی و انتظامی سرگرمیوں کی تفصیلات سے خاطر خواہ آگاہی انکی پیشہ وارانہ امورمیں مدد گار ثابت ہو گی۔بعدازاں کوارڈینیٹرٹیم نے ڈویژنل کمشنر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔افسران کی ٹیم نے ستارہ کیمیکلز شیخوپورہ روڑ کا بھی دورہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes