تیرہ جنوری کی رات تک پنجاب کے کئی اضلاع میں ہلکی بارشیں جاری رہیں گی،محکمہ موسمیات

Published on January 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارشوں کانیا سسٹم پاکستان میں داخل ہو چکاہے جس کے باعث 13 جنوری بروزجمعہ کی رات تک صوبہ پنجاب کے کئی اضلاع میں ہلکی بارشیں جاری رہیں گی۔محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کی رات تک جن شہروں میں بارشوں کا امکان ہے ان میں فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت گجرات،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،وزیرآباد،گوجرانولہ،نارووال،سیالکوٹ،لاہور،قصور،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،ساہیوال،اوکاڑہ،پاکپتن، سرگودھا،خوشاب،میانوالی،سلانوالی،بھکر،کمالیہ،رجانہ، پیرمحل، شور کوٹ، چیچہ وطنی،بوریوالا،کسووال،اقبال نگر، میاں چنوں،ملتان،خانیوال،وہاڑی،لودھراں،ڈیرہ غازی خان،تونسہ، لیہ،کوٹ ادو،مظفر گڑھ،چوک منڈا،چوک اعظم،چوک سرور شہید، رنگ پور، راجن پور، بہاولپور،بہاولنگراور رحیم یار خان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کے زیادہ امکانات پنجاب میں بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک ہیں تاہم جمعہ کو بھی بارش کی توقع ہے۔دوسری جانب ماہرین زراعت نے ان بارشوں کو گندم اور دیگر فصلات کیلئے فائدہ مند قرار دیا اور کہا کہ اس سے دھند اور سموگ میں بھی کمی ہوگی

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes