نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں شاہکارفلمیں بنیں بابرہ شریف

Published on September 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

ماضی کی فلمیں آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہیں ،منصوبہ بندی کا فقدان ہے
لاہور(یواین پی))ماضی کی نامور اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں شاہکارفلمیں بن رہی تھیں۔سٹوڈیوز میں اتنا کام ہوتا تھاکہ بیک وقت کئی کئی فلموں کی شوٹنگ چل رہی ہوتی تھی۔ ایک انٹر ویو میں بابرہ شریف نے کہا کہ ماضی کی فلمیں آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہیں اور یقیناً اس وقت بہترین کام ہوا ہوگا تو کئی سال گزرنے کے باوجود لوگ آج بھی اس دور کی فلموں کو یاد رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری کے ہر شعبے میں با صلاحیت لوگ موجود ہیں او رمیری ذاتی رائے کے مطابق صرف منصوبہ بندی کا فقدان ہے، جو لوگ فلم انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں انہیں رابطے بڑھاکر فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے متفقہ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes