اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید دھند

Published on January 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 749)      No Comments

444
اسلام آباد(یواین پی) اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، بینظیر بھٹو ائر پورٹ پر درجنوں پروازیں متاثر ہوگئیں۔ پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں ہیں، موٹر وے ،نیشنل ہائی وے اور جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ اسلام آباد میں دھند کے باعث بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ نیشنل ہائی وے پر ساہیوال، خانیوال، لودھراں اور بہاولپور میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی، ادھر موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں انٹرچینج سے فیصل آباد تک حدِ نگاہ سے 20 سے 30 میٹر رہ گئی ہے۔ موٹر وے ایم 2 پر کلرکہار سے چکری تک حدِ نگاہ 20 میٹر رہ گئی ہے جبکہ فیصل آباد سے گوجرہ تک حد نگاہ 25 میٹر رہ گئی ہے، موٹروے اور نیشنل ہائی وے حکام کی جانب سے ڈرائیورز کو گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھنے اور فوگ لائٹس استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد میں بھی دھند کے باعث بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے والی 13 جبکہ اندرون ملک کی 3 پرازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme