ہسپتالوں میں داخل 88 فیصد لوگ نان ویکسی نیٹڈ ہیں؛ ڈاکٹر یاسمین راشد

Published on September 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیرصحت پنجاب نے کورونا پر قابو پانے کیلئے اگلے20 دن اہم قرار دے دیے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے آئندہ 20 دن بہت اہم ہیں، ہسپتالوں میں زیرعلاج 88 فیصد لوگ نان ویکسی نیٹڈ ہیں، ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر سے ہی بچا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکریٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا وبا کی صورتحال، سپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اور ویکسی نیشن اہداف کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15ہائی رسک اضلاع میں پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہرپر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں داخل 88 فیصد لوگ نان ویکسی نیٹڈ ہیں۔ ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر پرعمل کے ذریعے ہی کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy