کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے سے بچی سمیت 5 جاں بحق

Published on September 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

کراچی(یواین پی) شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد دوسرے روز شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ سمیت اہم شاہراہوں سے پانی کی نکاسی مکمل کرلی گئی، لیاقت آباد انڈر پاس سمیت نشیبی علاقوں میں اب بھی پانی جمع ہے، بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے چار سالہ بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔شہر کی مرکزی شاہراہوں ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، شاہراہ فیصل، کوریڈور تھری سے پانی کی نکاسی کرکے ٹریفک کیلئے کلیئر کر دیا گیا۔ لیاقت آباد انڈر پاس، گلبرگ چورنگی، لیاقت آباد فلائی اوور، ملیر کالا بورڈ، قیوم آباد چورنگی سمیت شہر کے مختلف نشیبی مقامات پر پانی جمع ہے جس کی نکاسی کیلئے ٹیمیں کام کررہی ہیں، نارتھ ناظم آبادحیدی، گلستان جوہر، شاہراہ قائدین سمیت بعض علاقوں میں بارش کا پانی نکال لیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes