نالہ ڈیک کے کنارے کنگرہ پل کے پاس بھارتی ساختہ بارودی سرنگ برآمد

Published on August 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments


یاد رہے کہ گزشتہ 10دنوں کے دوران 11بھارتی ساختہ بارودی سرنگو ں ملی ہیں
سیالکوٹ (یو این پی ۔۔۔ عبدالکریم سیال) نالہ ڈیک کے کنارے کنگرہ پل کے پاس بھارتی ساختہ بارودی سرنگ برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ظفر وال کے دیہات نالہ ڈیک کنگرہ پل کے قریب نالہ ڈیک سے 18پاؤنڈ وزنی بھارتی اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی ہے۔ جیسے بم ڈسپوزل نے بادروی سرنگ کو تویل میں لیکر فوری طور پر ناکارہ بنادیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ 10دنوں کے دوران 11بھارتی ساختہ بارودی سرنگو ں ملی ہیں ۔ بھارت مون سون میں پانی چھوڑنے کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگ کو پانی میں بہلاتا رہتا ہے تاکہ پاکستان میں نقصان ہوسکے۔

دوشیزہ نے نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی
سیالکوٹ (یو این پی ۔۔۔ عبدالکریم سیال ) 18دوشیزہ نے نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے گاؤں ڈوگراں والا کی 18سالہ اقراء نے گھریلوناچاقی پر نہر مرالہ راوی لنک ساہووالہ میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ہے۔ ریسکیو 1122کے اہلکار وں کی نعش کی تلاش کیلئے کوششیں جاری۔ تاحال نعش نہیں ملی ہے۔

کپڑوں کو آلگ لگنے سے خاتون طرح جھلس گئی
سیالکوٹ (یو این پی ۔۔۔ عبدالکریم سیال ) کپڑوں کو آلگ لگنے سے خاتون طرح جھلس گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر رڈ کوٹلی بہرام گھر میں پانی گرم کرتے ہوئے کپڑوں کو آگ لگنے کی وجہ سے42سالہ فوزیہ بنت احسان الٰہی جھلس گئیں جسے فوری طور پر طبی امداد دیتے ہوئے سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا۔فوزیہ کا 20فیصد جسم جھلس چکا تھا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme