ملی نغمے میں پاکستان کی افواج کی بہادری اور قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے،میگھا

Published on September 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

لاہور (یواین پی)اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے 6 ستمبر کے حوالے سے ملی نغمہ ریلیز کردیا۔اپنی رہائش گاہ پر باقاعدہ لانچنگ تقریب منعقد کی، میگھا نے بتایا کہ 6 ستمبر کی مناسبت سے خصوصی نغمہ تیار کیا اور ملی نغمے میں پاکستان کی افواج کی بہادری اور قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے، ملی نغمے کی عکسبندی لاہور کے تاریخی مقامات پر کی گئی ہے اس سے قبل ٹیزر کو بھی شایقین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے،ملی نغمہ چھ ستمبر کے شہداءکو خراج عقیدت ہے، ملی نغمے کا میوزک طارق طافو نے ترتیب دیا ہے جبکہ نغمہ نگار علی بخاری ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy