پاکستان میں پہلے کسی کا احتساب ہوا نہ اب ہو گا ،چودھری شجاعت

Published on April 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

666
اسلام آباد: (یو این پی) مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان میں پہلے کسی کا احتساب ہوا نہ اب ہو گا مسئلہ پانامہ لیکس کا ہے وزیر اعظم اپنے اوپر لگے الزام کا جواب دیں پھر مکمل احتساب کی بات کریں ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ حکمران بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ معاملہ حساس ہے وہ بھاگ نہیں سکتے اس وقت معاملہ احتساب کا نہیں پانامہ لیکس کا ہے پاکستان میں پہلے کسی کا کبھی نہیں ہوا اور اب بھی نہیں ہو گا احتساب سب کا ہونا چاہئے لیکن اس وقت پانامہ لیکس کی بات ہو رہی ہے انہوں نے کہاکہ احتساب 1947 سے ہو یا 2016 سے ہو یہ بعد کی بات ہے پہلے وزیر اعظم پانامہ لیکس میں لگے الزامات کا جواب دیں پانامہ ابھی آیا ہے یہ پہلے نہیں تھا اس کے بعد احتساب کی بات کریں اس وقت صرف اس مسئلے پر فیصلہ ہونا ہے کہ کسی اور مسئلے پر نہیں انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء کے بیانات سے حکمران پھنس گئے یہ معاملہ ختم ہونے والا نہیں ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题