ملک میں 6 ستمبر تا 30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔این سی اوسی

Published on September 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) نے سوشل میڈیا پر 30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کی خبر جھوٹی قرار دے دی، ملک میں 6 ستمبر تا 30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، برائے مہربانی افواہوں سے گریز کیا جائے۔ این سی اوسی نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں سوشل میڈیا پر 30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کی خبر سے متعلق کہا کہ این سی اوسی نے ایسا کوئی ٹویٹ شیئر نہیں کیا، ملک بھر میں 6 سے 30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق یہ سوشل میڈیا خبر جھوٹی ہےاین سی او سی میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ برائے مہربانی افواہوں سے گریز کریں۔ واضح رہے 3 ستمبر کو کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر اچانک ملک بھر سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کو ایک ہفتے کیلئے بند کردیا گیا ہے، پنجاب میں 6 سے 11 ستمبر تک تمام سرکاری و نجی سکول بند کردیے گئے۔اسی طرح پنجاب حکومت نے 15اضلاع میں کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند کردی ہیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے 15 اضلاع راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سرگودھا، خوشاب ، میانوالی، خانیوال، بہارلپور، رحیم یارخان، بھکراورملتان میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب کے 15پنجاب کے ہائی رسک اضلاع میں 4 ستمبر سے 12ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题