بنوں: گھر کے اندر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

Published on January 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

بنوں(یواین پی)صوبہ خیبر پختون خوا کے اہم شہر بنوں کے مضافاتی علاقے میں ایک گھر کے اندر زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں میاں ،بیوی اور ان کے 4 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ،پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بھی امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ خیبرپختوں خواہ کے شہر بنوں سےانتہائی تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ صوبے کے اہم ترین شہر بنوں کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک گھر میں زوردار دھماکہ ہوا ہے ،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی ۔دھماکے میں میاں ،بیوی اور چار کم سن بچے جاں بحق ہو گئے ہیں ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بھی امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ۔پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا تاہم دھماکہ دہشت گردی کی واردات تھی یا ملک دشمن قوتوں کی مذموم کارروائی ؟پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کا دایئرہ وسیع کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes