بہت جلد سوئی گیس کے منصوبے کا کھٹائی میں پڑا ہواکام از سر نو شروع کرینگے چوہدری غلام مرتضی

Published on April 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

sn
ہارون آباد(یواین پی) مسلم لیگ (ضیاء) کے ایم پی اے حلقہ پی پی 283چوہدری غلام مرتضی نے حلقہ کے مسائل حل کرنے کے سلسلہ میں مربوط لائحہ عمل کے تحت اقدامات کا عملی آغاز کر دیا ۔اس سلسلہ میں ابتدائی مرحلہ میں بہت جلد سوئی گیس کے منصوبے کا کھٹائی میں پڑا ہواکام از سر نو شروع ہو سکے گااور مرحلہ وار ہارون آباد کے مختلف علاقوں اور آبادیوں کو سوئی گیس کنکشن مل سکیں گے سوئی گیس منصوبے کے ازسر نو اجرا کے سلسلہ میں چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے اپنی کاوشوں کو مزید متحرک کر دیا ہے اور وہ اس سلسلہ میں نہایت پُر امید ہیں کہ شہریوں کو اس منصوبے کے فوائدپر ممکنہ حدتک جلدی مل سکیں ۔سڑکات کی تعمیر اور مرمت کے سلسلہ میں بھی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے خاصے فعال دکھائی دیتے ہیں بالخصوص علاقے کی سب سے اہم شاہراہ ہارون آبادبہاولنگر روڈکی تعمیر کے حوالہ انہوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیااس سڑک پر ہارون آباد کی حدود میں کافی حد تک کام مکمل ہو چکا ہے اور دوسرے بقیہ حصہ میں بھی کام جاری ہے ہارون آباد کی سڑکات کی ٹوٹ پھوٹ کے حوالہ سے بھی شہریوں کو کئی سالوں سے مسائل کا سامنا رہا گزشتہ پانچ سال اس حلقہ میں پی پی پی کے ممبران اسمبلی تھے جن کے دور میں ہارون آباد کی سٹرکات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ان پر توجہ نہ دی گئی اب چوہدری غلام مرتضی ی کاوشوں سے شہر کی سڑکات کی ٹوٹ پھوٹ پر توجہ دی جائے گی اور ان کی مرمت کے کام کا آغازکر دیا جائے گا ہارون آباد کے شہریوں کلوخان ،اکرم لوہار،شیخ محمد سرور کاکا ،سیف اللہ خان ،اکرم شہاب،چاچا لیاقت علی ،ڈاکٹرذوالفقارو دیگر کا کہنا ہے کہ چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے حلقہ ہارون آباد کی بہتری کے لیے خصوصی جذبے اور مشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور سوئی گیس وسڑکات سمیت دیگر تعمیراتی کام اس کی مثال ہیں ہمیں یقین ہے کہ ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی ثابت قدمی کے ساتھ اس حلقہ کو مثالی بنانے کے کام کو مکمل کریں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题